کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اہل اور خواہشمند ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے پیر 6 جنوری 2025ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، امتحانی فارمز انٹربورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek@edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔