کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے پر جلدی امراض پھیل رہے ہیں جس پر ماہرین امراض جلد نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاط کریں ، گرم کپڑے ،چادریں اور کمبل گرم پانی سے دھوئیں،جلد کو نم رکھیں ، سگریٹ نوشی سے گریز کریں اور بے مقصد دواؤں کا استعمال نہ کریں۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر عماد کرمانی نے بتایا کہ سردی شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ متعدی خارش کے مریض آرہے ہیں یہ بیماری ایک فرد سے پورے گھرانے کو لگتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔