• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، فیصل چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(جنگ نیوز)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی،عمران کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا،۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔

اہم خبریں سے مزید