• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا نوٹس لے، علامہ مختار امامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پر امن پاراچنار احتجاجی دھرنوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی قیادت مرتضی وہاب کے مسلسل عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے،مرتضی وہاب شہر سے ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے، نمائش دھرنے کے ساتھ ویں روز پیپلزپارٹی کے حکومتی وفد نے ایم ڈبلیوایم رہنمائوں سے ملاقات کی اور ہمارے پر امن احتجاجی دھرنوں کو مثالی قرار دیا،پورے شہر میں دھرنے ایک جانب رہے ٹریفک اور کاروبار سمیت زندگی معمول پر رہی،انہوں نے کہا پاراچنار کا مسئلہ پشاور میں تو کشمیر اور غزہ کے مسئلے کہاں حل ہونگے، آصف علی زرداری بحیثیت صدر ذمہ دارہیں کہ کرم کے مسئلہ میں کردار ادا کرتے ،پیپلزپارٹی کی یہ سیاست اور زبان نہیں،ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی جماعت آج اسٹبلشمنٹ کی زبان بولے لمحہ فکریہ ہے،مرتضیٰ وہاب لندن، امریکہ، جرمنی کے وزیر خارجہ کو خط لکھیں کے وہاں احتجاج کیوں ہوا ،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی ایماء پر شرکاء دھرنے پر گولیاں برسائیں گئیں، میئر کراچی ملیر میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی مذمت کریں ، مقدمات حکومت سندھ کے خلاف درج کروائے جائیِں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید