• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن مذاکرات کا آخری دور کھلے اسٹیڈیم میں ہوگا، اسپیکر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان جاری مذاکرات کا آخری دور کھلے اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں فیصلوں کا اجراء ہوگا۔

ان کے اس فیصلے پر فریقین کی کمیٹیوں کے ارکان اور پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں موجود صحافیوں نے قہقہے لگادیئے۔

بانی تحریک کو شیخ مجیب الرحمٰن کی طرح پیرول پر رہا کرکے مذاکرات میں لانے کے امکان پر سینٹر پروفیسر عرفان صدیقی نے کہا تجویز آئی تو متعلقہ لوگ جواب دینگے۔

ذرائع کا دعوٰی ہے تحریک انصاف چھ جنوری کا انتظار کر رہی ہے بانی کو سزا ہوگئی تو وہ مذاکرات سے نکل جائے گی اسی وجہ سے وہ مطالبات کا چارٹر تحریری دینے میں متامل ہے۔

قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں کسی جگہ تحریک انصاف کا نام نہیں، مذاکرات میں حکومت اور حزب اختلاف کو فریقین بیان کیا گیا ہے۔

اسپیکر سے ایک صحافی نے دریافت کیا تھا کہ ان مذاکرات کو کب تک بند دروازوں کے عقب میں خفیہ رکھا جائے گا۔ اس کے جواب میں قومی اسمبلی کے بزلہ سنج اسپیکر نے کہا کہ فی الحال برداشت کریں مذاکرات کب تک خفیہ رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید