کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں سب سوائل کا نیٹ ورک چلتا ہے اس سے لیاری کا پانی چوری ہوتا ہے، حافظ نعیم کے مصروف ہونے کے بعد علی خورشیدی نے صبح گیارہ بجے کا وقت لے لیا ہے ،وزیراعظم سے ملاقات میں شکوہ کیا تھا کراچی کے لیے فنڈز دیں منافقت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیکی کے کام کریں اور لوگوں کو دکھائیں،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ڈیڑھ سال میں بہت کچھ کیا،ابھی مزید بہتری آئے گی، وزیراعظم سے ڈیڑھ ماہ پہلے ملاقات ہوئی تو کراچی کا مقدمہ سامنے رکھا اور فنڈز دینے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی والوں اور ن لیگ والوں سے کہتے ہیں مل کر کام کریں، لیاری کے 9 پمپنگ اسٹیشنز کو بحال کیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے لیاری کے دورے میں شہید واجہ احمد کریم داد فیملی پارک، مولا مدد پمپنگ اسٹیشن اور شکور شہید پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔