• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 کروڑ کی ڈکیتی، مولانا ضیاء الرحمٰن کے قتل میں ملوث مفرور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے پرانا ٹانگہ اسٹینڈ صدر کے قریب چھاپہ مار کر 20 کروڑ کی ڈکیتی ، مولانا ضیاء الرحمن کے قتل اور سی ٹی ڈی اہلکاروں سے پولیس مقابلے کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی کے بدنام بنگش ڈکیت گروپ سے ہے،ملزم تھانہ سی ٹی ڈی سندھ کراچی ، شارع فیصل ، میٹھادر ، ملیر کینٹ، مبینہ ٹاؤن اور سچل تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا،ملزم نے دوران ڈکیتی مولانا ضیاء الرحمنٰ کو شارع فیصل تھانے کی حدود میں قتل کیا تھا جبکہ دوران واردات ملیر کینٹ کے علاقے میں کرسچن کمیونٹی کے لڑکے جون کو 2022 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر نمبر 164/2023 میں بھی مفرور اور مطلوب تھا ،ملزم میٹھادر تھانے کی حدود میں کمپنی کی کیش وین کو اغوا کر کے 20 کروڑ لوٹنے کی ایف آئی آر میں اشتہاری ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کراچی شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے،ملزم کے کچھ ساتھی ملک سے باہر اور کچھ جیل میں ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید