• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر ملت ٹائون میں اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر 9سالہ عبدالمطلب ولد قمر دین جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ بچہ چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا ، کلفٹن 2 تلوار ڈاکٹر پلازہ کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت سے گرکر مزدور 27سالہ عرفان ولد شیرازجاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں پاکستان کوارٹر زکے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، نمائش نظامی روڈ اسکول کے قریب فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، سرجانی خان کوچ اسٹاپ کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہواہے، دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود میں واقع ملز سے65سالہ فضل غفور ولد علیم داد کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی پک اپ ڈرائیو کر کے جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی موت واقع ہو گئی، ڈیفنس ذوالفقار کمرشل میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ 30سالہ محمد نعمان ولد محمد مبین کی گولی لگی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی اپنی پستول سے اتفاقیہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید