• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو کے موقع پر ڈی ایچ اے کیلئے ٹریفک پلان، رہائشی شناختی کارڈ پاس رکھیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سال نو کے موقع پر ڈی ایچ اے کے رہائشی و دیگر افراد کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 31 دسمبر 2024 اور یکم جنوری 2025 کی درمیانی شب عوام نئے سال کی آمدپر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم، سی ویو کا رخ کریں گے۔ اس سلسلے میں عوام خاص طور پر ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دئیے گئے روٹ و متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔نیز جن علاقوں سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب سے موڑا گیا ہے ان علاقوں کے رہائشیوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے پاس اصل شناختی کارڈ لازمی رکھیں، جسے دکھا کر انہیں آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام حضرات جو ایکسپریس وے اور کورنگی سے ہو تے ہوئے اختر کالونی کی طر ف سے براستہ خیابان اتحاد (سی ویو) کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ براستہ کورنگی روڈ، سن سیٹ بلیوارڈ روڈ، گزری برج،سعودیہ سگنل سے دائیں جانب خیابان شمشیر اور مکڈونلڈ سے سی ویو روڈ کی طرف جا سکیں گے۔اسی طرح دو دریا سے گالف کلب عائشہ مسجد سے سی ویو یا اطراف میں جانے والے حضرات 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔ وہ حضرات جو نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیو کراچی سے ڈی ایچ اے کی طرف آناچاہتے ہیں وہ براستہ ایم ا ے جناح روڈ، گارڈن روڈ، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، دو تلوار سے بائیں جانب زم زم بلیوارڈ روڈ دائیں جانب خیابان شمشیر سے مکڈونلڈ سی ویو جاسکیں گے۔