کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ میںنجی کمپنی کا گارڈ فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود فیکٹری کی چوکیدار ی پر مامور نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناحاسپتال منتقل کیا گیا جہاںاس کی شناخت 26سالہ واجد ولد برات خان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ این ٹی ایچ نامی کمپنی جو کہ کافی عرصے سے بند ہے اس کی چوکیداری پر فیلکن سیکورٹی کمپنی کا گارڈ واجد مامور تھا ۔ابتدائی تفتیش میںواقعہ خودکشی معلوم ہوا تھا تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ مقتول سورہا تھا ،اسکے ہاتھ میںریپیٹر رائفل تھی۔ نیند میںجھٹکا آیا تو گولی چل گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ، مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔واقعہ کی مذید تفتیش جاری ہے ۔