• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنارس، باچا خان چوک پر نالے میں دھماکا، 2 افراد نالے میں گر کر زخمی ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنارس باچاخان چوک پر نالے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد نالے میں گر کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے بنارس باچاخان چوک پراچہ ہوٹل کے قریب دھماکہ ہوا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضاکارموقع پرپہنچے۔ دھماکے کے سبب نالے کی چھت بھی بیٹھ گئی اور نالے میں گرنے کے نتیجے میں 2افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا۔