کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بوڑد کے نتائج کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ (جنوبی) نے ڈی جی کالجز سندھ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نتائج کو ہم قبول نہیں کرتے، میٹرک میں A1 گریڈز لینے والے طلبہ کو سال اول میں فیل کردیا گیا، متاثرہ طلبہ سے ری چیکنگ اور سکورٹنی کے لیے ہزاروں روپیہ کے چالان بھروائے جارہے ہیں، انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں نتائج پر نظر ثانی کی جائے اور حکومت سندھ نتائج کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے اور شفاف اور غیر جانب دار انکوائری کروائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید