کراچی(اسٹاف رپورٹر)برنس روڈ میںرہائشی عمارت میںآگ لگ گئی۔تفصیلات کےمطابق آرام باغکے علاقے برنس روڈ گلی نمبر چارمیں قائم مدینہ مسجد کے قریب رہائشی عمارت میں پانچویں منزل آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع پر پولیس اورفائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر موقع پر پہنچان پولیس کے مطابق آگ برنس روڈ پر بٹلا نامی رہائشی عمارت کے عقب میں درخت میں لگی تھی۔آگ نے عمارت کی پہلی منزل کو متاثر کیا تاہم فائر فائٹرز نےفوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید