کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ رشید آباد میں گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے رشیدآباد میں واقع گتا فیکٹری میں پیر کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے تین فائرٹینڈرز موقع پرپہنچے اور آگ پر قابوپانے کی کوششیں شروع کیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈرز کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔فائر بریگیڈ عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید