• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی بی ایس میں پندرہ ماہ میں 120 اسکالرز کو ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگریاں تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں گزشتہ 15 ماہ میں 120طالبِ علموں کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے اہل قرار پانا بین الاقوامی مرکز کے لیے ایک سنگِ میل عبور کرنے کے مترادف ہے، گزشتہ دو داہیوں میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اسکالرز گریجویٹس ہوئے ہیں جس کا اہم سبب ادارے کے پہلے سے وضع شدہ رہنما اصول، قوائد اور میرٹ کی پاسداری ہے ۔