کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر تنظیموں کی جانب پارا چنار کے مظلوموں کی حمایت میں جاری دھرنوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، نمائش چورنگی پر جاری دھرنے پر جبر کیا گیا،پولیس نے پر امن دھرنہ مظاہرین پر شیلنگ و لاٹھی چارج کیا،پولیس شیلنگ سے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی زخمی ہوگئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،علامہ حسن ظفر نقوی اسپتال میں داخل ہیں،ترجمان نے کہا کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا ،سندھ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا ریاستی جبر کا مقابلہ کریں گے،نمائش چورنگی پر درجنوں مظاہرین زخمی ہیں اور کئی کو گرفتار کیا گیاہے،ہمارے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں،پولیس نے علامہ حسن ظفر نقوی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،حکومت اور کچھ کالی بھیڑیں شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کر رہے ہیں۔