• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی، شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں نئے سال کی تقریبات منسوخ

لیڈز( زاہدانور مرزا) موسم کی خرابی کے باعث شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں میں نئے سال کو خوش امدید کہنے کیلئے ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ نیو کاسل اور گیٹس ہیڈ لیڈز ،یارک،سیلبیز کوبرا اور گرد و نواح میں نئے سال پر آتشبازی کے مظاہرے شدید موسمی انتباہات کے باعث منسوخ کر دیے گئے ۔کوئے سائیڈ پر دو الگ الگ اتش بازی کے مظاہرے ہونے والے تھے - ایک شام 6بجے اور دوسرا آدھی رات کو - لیکن نیو کاسل سٹی کونسل نے کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث تقریب کا انعقاد ناممکن ہوگیا۔ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ’’مشکل‘‘ فیصلہ تھا، لیکن "حفاظت ہمیشہ تقریبات منسوخ پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی 2025کے استقبال کی تقریبات اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ محفوظ طریقے سے کرنے کے طریقے تلاش کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ موسمی پیشگوئی نے واضح کر دیا تھاکہ تقریب کو جاری رکھنا شرکاء اور ہماری ٹیم کیلئے خطرات پیدا کرے گا جو سائٹ پر کام کر رہی ہیں۔اور یہ بات رہائشیوں اور باہر سے آنے والے لوگوں کیلئے یقیناً کتنی مایوس تھی، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ہمارے شہر کا سفر کر چکے ہیں۔ کونسلز کاکہنا ہے موسم کی خرابی کے باعث نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہونے والی تمام تقریبات کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔حکام نے کہا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں اپنے خاندان کے ہمراہ نئے کی خوشیاں منائیں اور محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

یورپ سے سے مزید