• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث 49 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر مبینہ ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث مجموعی49 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ضلع کیماڑی پولیس نے دو ملزمان کو تھانہ ڈاکس، دو کو سعیدآباد، ایک اتحاد ٹاؤن اور ایک کو تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار کیا ،ضلع کورنگی پولیس نے دو ملزمان کو تھانہ زمان ٹاؤن، تین ملزمان کو تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے گرفتار کیا تھانہ لانڈھی پولیس نے شور و غل اورہلڑ بازی کا مرتکب ہونے پر 6 ملزمان گرفتار کیا،ضلع شرقی میں تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے 2، مبینہ ٹاؤن پولیس نے 1 اور سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں صمد محمد یوسف، محمد عباس شاہ، نبیل نور خان، قمبر رضا ، ارباز اعظم خان اور وقاص علی خان شامل ہیں،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 ملزمان اکبر علی، حارث اور نبیل کو علاقہ تھانہ عیدگاہ اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا،ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے 1، حیدری مارکیٹ پولیس نے 1، رضویہ سوسائٹی پولیس نے 1، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 2، سرسید پولیس نے 2، جوہر آباد پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا،  ضلع غربی   میں   تھانہ اورنگی پولیس نے 3،منگھوپیر  پولیس نے 3، سرجانی پولیس نے 2، گلشن معمار پولیس نے 2، پاکستان بازار  پولیس نے1، مومن آباد پولیس نے 1 ملزم کو گرفتار کیاتمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید