کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس نے اکبر شہید چوک کے قریب کارروائی کرکےجواء سٹہ آپریٹ کرنیوالے 3ملزمان مشرف ولد مہدی حسن، محمد ارشد ولد حاتم علی اور محمد شبیر ولد بشیر کو گرفتار کرکے نقد رقم اور مختلف پرچیاں برآمد کرلیں ،علاوہ ازیں ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6ملزمان علی محمد، عثمان، مباک ، امجد حسین، مومن اور بلال کو گرفتارکرلیا۔