کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ساڑھے پانچ نمبر میں نالے سے30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ، شناخت نہیں ہوسکی، بھیم پورہ پکوڑہ چوک کے قریب سڑک سے 58 سالہ لکشمن ولد رام جی کی لاش ملی، ملیر جناح اسکوائر نفیس بنگلوز کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، شناخت نہیں ہوسکی ، نارتھ کراچی سیکٹرون اے فور کچی آبادی میں سڑک سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ، شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ، ناگن چورنگی پر واقع الائیڈ اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ایک شخص کی لاش ، شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ۔