کراچی (پ ر)علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ ماہ رجب میں ملکی ترقی ،استحکام اور امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی جائے،یہ مہینہ مقدس اور حرمت والا ہے، اس ماہ میں رسول اکرمﷺ معراج پر جبکہ امام علی ؑ، امام باقر اور امام علی نقی اور دیگر مقدس ہستیوں کی ولادت باسعادت ہے ،لہٰذا اس ماہ میں محبت،پیار اور رواداری کے جذبوںکو فروغ دیا جائے۔