کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 ایل میں موبائل فون ریپئرنگ اورایزی پیسہ کی دکانوں میں نقب زنی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان متعدد موبائل فونز اورنقد رقم لیکر فرار ہو گئے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح ملزمان کو کٹر کی مدد سے دکانوں کے تالے کاٹتے اور داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کے مطابق واردات بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ہوئی ، ملزمان کی تعداد 3 سے 4 تھی ، تلاش شروع کردی ہے۔