کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) سہراب گوٹھ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن و پیپلزپاٹی رہنما لالہ عبدالرحیم اور سینئر نائب صدر ضلع شرقی پاکستان پیپلز پارٹی سرور خان غازی کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ نے شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم پہنایا ، لالہ عبدالرحیم کاکہنا تھاکہ بلاول بھٹو ہی قوم کی آخری امید اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔