کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہر کی اہم سڑکوں کو خوبصورت بنانے اورفٹ پاتھوں اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقداما ت کاجائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ کے ڈی اے کے تعاون سےمختلف فلائی اوورز کے نیچے اسپورٹس کمپلیکسز بھی بنائے جائیں گے، ضلع وسطی میں شاہراہ پاکستان ، شیر شاہ سوری روڈ اورعلامہ رشید ترابی روڈ پر پیچ ورک اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں کے ڈی اے چورنگی کو بوہرہ کمیونٹی کے تعاون سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے، ٹائون ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ماڈل مارکیٹ اور ڈیو لپمنٹ پارک کی تعمیر کے منصوبے بھی تیار کئے گئے ہٰیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر جاری کام کو اگلے دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا ،آئی آئی چندریگر روڈ پر 36 مین ہولز تھے جو بند کر دئے گئے ہیں ،کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اورمیونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر میں کوئی بھی مین ہول نہ کھلا ہو۔