کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں بار بار قوم کے جذبات مجروح کر رہی ہیں یہ نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کرے اور یہاں خوشحالی آئے، توہین رسالتؐ توہین صحابہؓ و اہلبیت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ملک کے آئین اور قانون کے مطابق پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیلنے والوں کو قرار واقع سزائیں دی جائیں، ملک دشمن عناصر پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور قوم پرستی کے ذریعے لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔