کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ مقامی اسپتال کا دورہ کیا اور احتجاجی دھرنوں کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور موقع پر موجود سینیئر پولیس افسران کو زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں،وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کے مطابق زیر علاج پولیس اہلکاروں میں ضیغم عباس متعینہ تھانہ ماڈل کالونی،ایاز خان متعینہ شاہین فورس اور نواز علی متعینہ ایس ایس یو شامل ہیں۔