کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے 3 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات میں ایم ڈبلیو ایم کے سینئر رہنمائوں سمیت 300سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا ہے، مقدمات مبینہ ٹائون،سعود آباد اور سولجر بازار تھانہ میں درج کئے گئے ہیں جن میں انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت جیسی دفعات شامل ہیں، دریں اثنا انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے نمائش چورنگی پر دھرنےسے متعلق کیس میں گرفتا ر کم عمر لڑکوں سمیت 19ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزمان میں اصغر شہیدی، حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، محمد عباس، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس ، زین ، حسن رضا، صادق علی، ایوب، صدیق، شایان اور شکیل شامل ہیں،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کریں۔