• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے پانچواں ٹیسٹ، روہت شرما کو باہر کیے جانے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی میڈیا میں طوفان برپا ہے۔ سیریز کا پانچواں ٹیسٹ جمعے سے سڈنی میں شروع ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان روہت شرما کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے کا امکان ہے ، جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 67 ٹیسٹ کھیلنے والے روہت شرما شاید دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیل سکیں۔ ذرائع نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی مداخلت نہیں کرتا اور ان سے آخری بار کھیلنے کی درخواست نہیں کرتا تو یہ فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ شبھمن گل ان کی جگہ لیں گے۔ توقع ہے کہ کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال اوپننگ کریں گے۔ بھارتی کوچ گوتم گمبھیر پریس کانفرنس میں روہت شرما کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دے سکے تھے۔ ادھر مچل مارش کی جگہ آسٹریلوی ٹیم میں ویبسٹر ڈبیو کریں گے ۔

اسپورٹس سے مزید