• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ٹیسٹ، گرما گرمی، بھارت 185 پر ڈھیر، آسٹریلیا حاوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث سڈنی میں بھارتی ٹیم پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جمعے کو پہلی اننگز میں صرف 185رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9رنز بنالئے، سیم کونسٹاس 7رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بھارتی کپتان جسپریت بمرانے دن کی آخری گیند پر عثمان خواجہ 2رنزکو آئوٹ کیا۔اس موقع پر جسپریت بمراہ اور کونسٹاس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کھیل کے دوران گرما گرمی دیکھنے میں آئی ۔ ویرات کوہلی اپنی پہلی ہی گیند پر سلپ میں اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے، لیکن تھرڈ امپائر نے بیٹر کو شک کا فائدہ دیا۔ یہ فیصلہ بھی بحث کا موضوع رہا۔ قبل ازیں جسپریت بمرا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لوکیش راہول 4،یشسوی جیسوال 10، شبھمن گل 20، ویرات کوہلی 17، ریشبھ پنت 40، نتیش ریڈی صفر، رویندر جدیجہ26، واشنگٹن سندر 14، پرسدھ کرشنا3 اور کپتان جسپریت بمرا22رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ محمد سراج 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، 4 کھلاڑی دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکے۔ اسکاٹ بولینڈ نے 4، مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید