• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل: سیالکوٹ 245 پر آؤٹ، پشاور کو برتری مل گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پشاور کے نیاز خان اور عامر خان کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ قائداعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیاز نے پانچ شکار کیے۔پشاور کو پہلی اننگز میں13 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں فائنل کے دوسرے دن سیالکوٹ نے8 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز شروع کی ۔ اذان اویس 18 اور عاشر محمود 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔38رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد ہریرہ اور محسن ریاض نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 102رنز کا اضافہ کیا۔ ہریرہ55، محسن ریاض 57 ،کپتان عماد بٹ10، احسن حفیظ بھٹی 26، افضل منظور11 اور محمد ولید صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاہ زیب بھٹی نے 40 رنز اسکور کیے۔ نیاز خان نے 61 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر خان نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید