کراچی(اسٹاف رپورٹر)سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چار رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر141رنز بنائے تھے۔اس کی برتری 145رنز کی ہوگئی ہے۔ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر رویندرا جڈیجا8واشنگٹن سندر6رنز پر کریز پر موجود تھے۔پنٹ نے33گیندوں پر61رنز چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے42رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارت کے پہلی اننگز کے اسکور185رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں181رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ویبسٹر57رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد سراج اور کرشنا نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔کپتان بمراہ نے دس اوور کرائے اور دو وکٹ حاصل کئے۔وہ دوسرے روز جسپریت بمراہ لنچ کے فوراً بعد ایک اوور پھینک کر باہر چلے گئے ۔