• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی لاہور میں سب آفس بنائے گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہفتے کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل10کی ڈرافٹنگ ،اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں رپورٹ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات بھی زیر غور ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہورمیں سب آفس قائم کرے گا۔ اجلاس میں اس حوالے سے بھی مشاورت کی جائےگی۔ آئی سی سی نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ اسکواڈز فائنل کرنے کی آخری تاریخ12جنوری رکھی گئی ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں15میچز ہوں گے۔ جہاں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میزبانی کریں گے۔ بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔پاکستان کے ہر مقام پر تین گروپ میچ ہوں گے، دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا۔

اسپورٹس سے مزید