کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی یاسر پیرازدہ نے جمعرات کو کراچی میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 11 کروڑ روپے فنڈر حاصل کرنے والی ہم سے الگ ہونے کی دھمکی کیسے دے سکتی ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جس سیکریٹری کا ہماری ویب سائٹ پر نام نہیں ہے اسے کیسے تسلیم کریں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن پر اپنے تحفظات آئی او سی کو بتا دیے ہیں، اسپورٹس فیڈریشنز کا احتساب کر رہے ہیں جو حساب دے گا، اسی فیڈریشن کو فنڈز ملیں گے، عالمی اسنو چیمپئن محمد آصف کو 50لاکھ روپے دینے کی سفارش کریں گے ۔