• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل سیالکوٹ کو 114 رنز درکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میں سیالکوٹ کو میچ جیتنے کے لیے173رنز کا ہدف ملا ہے لیکن نیاز خان کی چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں سیالکوٹ کی 5 وکٹیں صرف 59 رنز پر گرگئی ہیں۔اس طرح اسے جیت کے لیے اب بھی114 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل پشاور دوسری اننگز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔