• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں ساجد، نعمان جوڑی واپس آئیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان کے دونوں ٹیسٹ میچز میں اسپنرز کے لئے ساز گار پچ بناکراسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی کے ساتھ حملہ آور ہونے کی کوشش کرے گا۔ انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی پاکستان اسپنرز کے ساتھ میچ جیتنے کی کوشش کرے گا۔ ساجد خان کو جنوبی افریقاکی کنڈیشنز کی وجہ سے اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا ۔ ان کی جگہ ایک فاسٹ بولر کو کم کیا جائے گا۔ سلیکٹرز نےویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ میچ اور ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان ویسٹ انڈیزکا پہلا ٹیسٹ 17 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سےملتان میں شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید