• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی فائنل: پشاور پہلی اننگز میں 258 پر فارغ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بیٹر عمدہ آغاز کو انفرادی طور پر بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔ جمعرات کو کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور کے صاحبزادہ فرحان 6، اسرار اللہ 16 اور معاذ صداقت 32، نبی گل 44 ، مہران ابراہیم 31، ابوذر 15، زبیرخان 47 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کپتان ساجدخان نے 23 جبکہ نیاز خان نے31 رنز اسکور کیے ۔ عماد بٹ نے 51 رنز دے کر 4 ، علی رضا تین اور شعیب اختر جونیئر نے دو شکار کیے۔

اسپورٹس سے مزید