• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مزید 40 کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26نومبر کے احتجاج پر گرفتار پی ٹی آئی کے مزید 40کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوئے، عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض40 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید