• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مسروف 16 سال بھارتی جیل میں گزارنے کے بعد پاکستان لوٹنے کیلئے تیار

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری محمد مسروف عرف منصور احمد کو گزشتہ16سال سے بھارتی جیل میں قید کاٹنے کے بعد بالآخر رہائی کا حکم مل گیا، 50سالہ مسروف کو 7فروری کو گورکھپور ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا جائے گا۔محمد مسروف کو 2008 میں بہرائچ کے نیپال بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر غیر قانونی طور پربھارت میں داخل ہونے کا الزام تھا۔ابتداء میں اس پر جاسوسی کا الزام بھی عائدکیا گیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے اسے مسترد کرتے ہوئے صرف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا تھا۔تاہم،محمد مسروف کی رہائی کا حکم ایک سال پہلے بھی دیا گیا تھا لیکن تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد اسے بہرائچ سے دہلی اور پھر اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید