کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر ہوا 4پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا، 12پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 75پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ سب سے زیادہ لاہور کا علامہ اقبال ایئرپورٹ متاثر ہوا جہاں کی 40 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور بیشتر پروازوں کو روانگی کے لیے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 ،606، دبئی اسلام اباد کی پروازیں ایف زیڈ 353، 354، شارجہ لاہور ایف ایل 503، دبئی لاہور ایف زیڈ 359، 360 اور بنکاک لاہور کی پرواز ٹی جی 345 منسوخ کی گئیں۔ کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536، 537 منسوخ کردی گئیں، لاہور سے جدہ، بینکاک اور دوحہ کی پروازوں کی روانگی میں 24 گھنٹے لگے۔ل