• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، جنوبی وزیرستان ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنیکا حکم

پشاور(این این آئی) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔رجسٹرار آفس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے حکم کے بعد جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کریں۔ ججز، عدالتوں اور ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید