اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ومیکو اٹوکا 116 برس کی عمر میںچل بسیں۔ان کا انتقال جاپان کے شہر اشیا میںہوا۔ انہیں گنز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ملا۔ بزرگوں کے امور سے متعلق دفتر کے انچاج یوشٹ سوگو نگاتا نے بتایا کہ ومیکو اٹوکا کا انتقال 29دسمبر 2023کو اشیا کے ایک کیئر ہوم میں ہوا۔ ومیکو اٹو کو گنے بہت پسند تھے ۔ انہیں دہی کے فلیور کا جاپانی ڈرنک کالپس بہت پسند تھا۔ وہ 23مئی 1908کو پیداہوئیں۔ جرنو ٹالوجی ریسرچ گروپ کے مطابق انہیں گزشتہ برس اس وقت دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ملا جب ماریہ برینیاس کا 117 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ جب انہیںیہ بتایا گیا کہ اب وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں اور رینکنگ میں نمبر ون ہیںتو انہوں نے جواب میںسادگی سے کہا کہ آپ کاشکریہ ۔۔گزشتہ برس جب انہوں نے اپنی سا لگرہ منائی تو میئر نے انہیں پھول ۔کیک اور کارڈ بھیجا۔ اوساکا میں پیداہونے والی ومیکو اٹوکاہائی سکول میںوالی بال کی کھلاڑی تھیں۔