اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ تعیناتی کے معاملہ پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف درخواست ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔رجسٹرار آفس نے 2020 میں اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کر دی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل 6جنوری کو چیمبر میں اپیل پر سماعت کریں گے۔سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ مرحوم نے آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی تھی۔ درخواست میں سابق ججز مظاہر نقوی اور قاضی امین کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی تھی۔