• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں خیر نظر نہیں آرہی، نہیں لگتا سب قیدی رہا ہونگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا پی ٹی آئی نے جو ابھی تک مطالبات سامنے لائے ہیں وہ قابل عمل ہیں؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ مجھے ان مذاکرات میں کوئی خیر نظر نہیں آرہی ۔ مجھے نہیں لگتا سارے قیدیوں کی رہائی ہوگی۔ تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ یہ مطالبات بالکل پریکٹیکل ہیں اور آگے جا کر ان پر عملدرآمد بھی ہوجائے گا۔ تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ ہر سیاسی دور میں ہم نے دیکھا ہے سیاسی قیدیوں کو یعنی کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو بغیر کسی وجہ کے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید