کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، اے پی پی) اسلام ائیر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ، ترک گروپ نے مقررہ حد سے کم بولی لگائی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کو سنبھالنے کے لئے واحد بولی دہندہ ترک گروپ نے کم ازکم حد سے کم رعایتی فیس کی پیشکش کی ہے، یہ بات جمعرات کو بڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے چیئرمین نے بتائی ہے۔ ٹی ای آر جی کنسورشیم نے مالی پیشکش جمع کروائی جس میں پراجیکٹ سکوپ کا 47.25فیصد کنسیشن فیس پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ریفرنس پرسنٹیج 56فیصد مقرر تھا۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ پیشکش اب تفصیلی جائزے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر آئی ایف سی کے پاس بھیجی جائے گی۔