اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بیرون ممالک سے ڈپورٹ پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ڈی پورٹ ہونیوالے افراد کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ کئی پاکستانی یورپ جانے کیلئےایران پہنچ گئے میڈیارپورٹ کے مطابق سال 2021اور 2022 کے دوران ایران نے مجموعی طور پر 25ہزار 113 پاکستانیوں کو ڈپورٹ کیا تاہم ڈپورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈپورٹ ہونے والی کئی پاکستانی یورپ جانے کے لیے دوبارہ ایران پہنچ گئے۔دستاویز کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دوسری بار بھی ڈی پورٹ کیا گیا مگر ان افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ کشتیاں ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بھی زیادہ تعداد ان ہی ڈی پورٹرز کی ہی تھی۔