کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 33پیسے تک مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 86پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 83پیسے تک بڑھ گئی، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے اور قیمت فروخت 2پیسے کے اضافے سے 278.53روپے سے بڑھ کر 278.55روپے ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 33پیسے کے اضافے سے 277.60 روپے سے بڑھ کر 277.93روپے اور قیمت فروخت 11پیسے کے اضافے سے 279.59روپے سے بڑھ کر 279.70روپے ہو گئی ہے، یورو کی قیمت خرید 71 پیسے کے اضافے سے287.04روپے سے بڑھ کر 287.75روپے اور قیمت فروخت 86روپے کے اضافے سے 289.50روپے سے بڑھ کر 290.36 روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 54پیسے کے اضافے سے 347.24روپے سے بڑھ کر 347.78روپے اور قیمت فروخت 83روپے سے بڑھ کر 350.15 روپے سے بڑھ کر 350.98روپے ہو گئی۔