کراچی( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 14کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی سے 11ارب 71کروڑ 5لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4ارب 69کروڑ 82لاکھ ڈالر موجود ہیں ،اس طرح 27دسمبر کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب 40کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔