• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹین کا قبضہ نہ دلانے پر وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے تحریری وضاحت طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج عابدہ ظفر نے کینٹین کا قبضہ نہ دلانے کے معاملہ پر وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے چار جنوری تک انہیں وضاحت پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس سے قبل عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے ذیشان احمد نے موقف اختیار کیا کہ اس کے پاس نشتر ہسپتال کی کینٹین کا ٹھیکہ موجود ہے مگر اس سے زبردستی نشتر انتظامیہ نے کینٹین کا ٹھیکہ واپس لے لیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔
ملتان سے مزید