• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی پر انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بھٹہ ہاسٹل کے کمرے میں آگ لگنے کا واقعہ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہسپتال انتظامیہ سے آگ لگنے کے واقعہ پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ،انہوں نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ کسی بھی بڑے سانحے کا انتظار کیے بغیر انکوائری کمیشن بنایا جائے، انکوائری کمیشن کی سفارشات پہ عمل درآمد کرکے ہوسٹل کو مزید نقصان سے بچایا جائےجب کہ ہوسٹل کمرے میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کا رہائشی کو معاوضہ دیا جائے۔
ملتان سے مزید