ملتان (سٹاف رپورٹر)36 شہریوں کی انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ایجنٹ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ،ایف آئی اے نے 7 سال سے متعدد مقدمات میں اشتہاری ملزم طاہر مشتاق کو گرفتار کر رکھا تھا ملزم کے خلاف سال 2018 سے 7 مقدمات درج تھے،ملزم نے شہریوں کو دبئی، عمان ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ۔